فلم بارڈر2 میں ورن دھون کے کردار کا پہلا نظارہ

   

ممبئی، 5 نومبر (آئی اے این ایس) چہارشنبہ کے روز فلم ’بارڈر 2‘ کے بنانے والوں نے اداکار ورن دھون کا پہلا روپ جاری کیا، جس میں وہ ایک پرجوش فوجی کے کردار میں میدانِ جنگ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ٹی سیریز فلمز نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئرکیا جس میں ایک زبردست جنگی منظر پیش کیا گیا ہے۔ پوسٹر کے وسط میں ورن دھون خاک آلود چہرے، فوجی لباس اور گولہ بارود کے ساتھ ایک ہندوستانی سپاہی کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔بینر نے کیپشن میں لکھا: بارڈر اْس کا فرض ہے اور ہندوستان اْس کا پیار! یہ پوسٹر ورن دھون کے نئے اندازکی جھلک پیش کرتا ہے۔ فلم ’بارڈر 2‘ 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہوگی۔ ورن نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئرکرتے ہوئے لکھا:دیش کا سپاہی پی وی سی ہوشیار سنگھ دہیا۔بارڈر#2 سنیما گھروں میں 23 جنوری 2026۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ سنگھ ہیں، جب کہ ستاروں میں سنی دیول، ورن دھون، دلجیت دوسانجھ، آہن شیٹی، مدھا رانا، مونا سنگھ، اور سونم باجوا شامل ہیں۔ فلم کی پیشکش گلشن کمار اور ٹی سیریزکی جانب سے ہے اور پروڈیوسرز میں بھوشن کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ شامل ہیں۔ یہ فلم 1997 کی سوپر ہٹ جنگی فلم ’بارڈر‘ کا سلسلہ ہے۔ پہلی فلم لونگیوالہ کی جنگ پر مبنی تھی، جبکہ ’بارڈر 2‘کا موضوع 1999 کی کارگل جنگ بتایا جا رہا ہے، جب پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول عبور کرکے کارگل ضلع میں ہندوستانی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلم کا مقصد ہندوستانی فوجیوں کی بہادری اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔دوسری جانب ورن دھون اپنے والد ڈیوڈ دھون کی فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ میں بھی نظر آئیں گے، جس میں پوجا ہیگڑے اور مرونال ٹھاکر ان کے ساتھ ہوں گی۔ یہ فلم 5 جون 2026 کو ریلیز ہوگی۔ یہ عنوان ڈیوڈ دھون کی مشہور فلم ’بیوی نمبر1‘ کے گانے ’ہے جوانی تو پیار ہونا ہی ہے‘ سے متاثر بتایا جا رہا ہے۔ نئی فلم ایک رومانوی اور ہلکی پھلکی کہانی پر مبنی ہوگی جس میں ایک نوجوان جو بار بار محبت میں ناکام ہوتا ہے، بالآخر اپنی منزل پاتا ہے۔