ممبئی29دسمبر (یو این آئی) فلم ’بارڈر2‘ کے پروڈیوسرز نے گیت ’گھر کب آؤ گے‘ کا ٹییزر جاری کر دیا ہے۔ یہ گیت حالیہ دور کے
اہم ترین موسیقی میں سے ایک ہے ، جس میں سونو نگم، اریجیت سنگھ، وشال مشرا اور دلجیت دوسانجھ ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس گیت کی موسیقی انو ملک نے ترتیب دی ہے ، جبکہ اسے نئے انداز میں میتھون نے پیش کیا ہے ۔ گیت میں منوج شکلا کے شامل کردہ نئے بول جاوید اختر کے اصل گیت کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہیں۔پورا گیت 2 جنوری 2026 کو راجستھان کے جیسلمیر میں لونگے والا۔تانوٹ میں منعقد ایک شاندار لانچ ایونٹ کے دوران جاری کیا جائے گا۔ فلم ‘بارڈر 2’ میں سنی دیول، ورن دھون، دلجیت دوسانجھ، اہان شیٹی، میدھا رانا، مونا سنگھ اور سونم باجوہ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بن رہی اس فلم کو بھوشن کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم ٹی سیریز اور جے پی فلمز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے اور گلشن کمار و ٹی سیریز کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے ۔ فلم کے شریک پروڈیوسر کرشن کمار ہیں۔فلم ‘بارڈر۔ 2’ 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہوگی۔
