فلم جوان میں خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام

   

ممبئی ۔ بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم جوان میں فلمی شائقین کو کیا پیغام دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلم جوان کی ریلیز سے قبل اپنے مداحوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔ انہوں نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔ ایک مداح نے اسی دوران سوال پوچھا کہ فلم جوان سے اخلاقیات کے بارے میں کیا سیکھا جا سکتا ہے؟ شاہ رخ خان نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم جوان اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم بحیثیت انسان اپنے اردگرد جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں وہ کس طرح تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے حق کے لیے لڑنے کا پیغام دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ تامل فلموں کے معروف ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم جوان نے ہندی اسکریننگ میں 4 لاکھ سے زائد ٹکٹس کی فروخت پر12.17 کروڑ روپے سے زائد جبکہ ہندی (آئی میکس) شوز میں 11,300 ٹکٹس کی فروخت پر 78.58 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔قوی امکانات ہے کہ یہ فلم پہلے ہی دن باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑ دے گی ۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جو کہ رواں سال جنوری میں ریلیز ہوئی تھی اس نے باکس آفس پر کئی نئے ریکارڈ درج کئے ہیں جس کے جوان سے اب ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔