فلم جوان کا ٹریلر ٹام کروز کی ایم آئی 7 کے ساتھ ریلیز ہوگا

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان جو اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کے ساتھ عروج پر ہیں، ایک بار پھرسلور اسکرین پر طوفان برپا کرنے کے لیے تیار ہیں۔آنے والی فلم جوان کا انتہائی متوقع ٹریلر تھیٹروں میں ‘مشن: امپاسیبل ۔ ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کی ریلیز کے ساتھ ہی ریلیز کیا جائے گا۔ٹام کروز کی فلم کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلرکافی دلچسپ ہے کیونکہ دونوں میگا اسٹارز دنیا بھر میں یکساں فین فالوونگ کرتے ہیں اور اپنے دلکش ہونے کے لیے مشہور ہیں۔ فلم نے اس سال7 ستمبر کو ریلیزکی تاریخ مقرر کی ہے۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں جوان، جذبات کی ایک پْرجوش کہانی ہے، اپنے شاندار ایکشن سیکوئنس کے ساتھ مداحوں کو مسحورکردیتا ہے ۔شاہ رخ خان کے ایکشن اوتارمیں زبردست تبدیلی آئی ہے، جس سے شائقین مزید توقعات میں مبتلا ہیں۔ اس سے پہلے اس کے ٹیزر نے بھی شاہ رخ خان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گونج پیدا کی ۔اس فلم میں تامل اسٹار وجے سیتھوپتی اور سوپر اسٹار نینتھارا بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔جوان کو شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔