فلم ’’دروپدی‘‘ میں دیپیکا پڈوکون کے مقابل ریتک روشن

   

Ferty9 Clinic

ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون تبھی سے خبروں میں ہے جب ایکٹر نے دیپیکا کے چہرے پر چاکلیٹ لگائی تھی اور انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوگیا تھا اور یہی نہیں دیپیکا نے وار میں ریتک کی پرفارمینس کی تعریف کی تھی۔ ان کی آف اسکرین کمسٹری لوگوں کو اتنی اچھی لگی کہ فائنس انہیں فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ ایسی خبریں آنے لگیں کہ دیپیکا کی آنے والی فلم ’’دروپدی‘‘ میں ریتک کرشنا کے رول میں نظر آئیں گے حالانکہ دیپیکا نے ان خبروں کو افواہ بتایا اور کہا کہ ریتک ابھی فلم سے نہیں جڑے ہیں۔ دیپیکا نے آگے کہا کہ فلم کی اسکرپٹ پر اب بھی کام چل رہا ہے اور میکرز کسی ٹائیلنٹڈ ڈائرکٹر کی تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم کے لئے ڈائرکٹر فائنل ہو جائے گا تب ہم آگے بڑھیں گے۔