فلم دھوم کے ڈائرکٹر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم دھوم کے ڈائرکٹر سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے گدھوی کا شمار بالی وڈ کے مشہور فلم ڈائرکٹروں میں ہوتا ہے، سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے لوکھنڈ والا میں اپنی رہائش گاہ پر ہی چل بسے۔ ڈائرکٹر کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی سنجینا گدھوی کی جانب سے کی ہے۔ سنجینا نے بتایا کہ والد صبح کی واک پر گئے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ وہ بالکل صحتمند تھے اور انہیں کوئی بیماری بھی نہیں تھی۔ ڈائرکٹر کی عمر 56 سال تھی اور 3 دن بعد ان کی سالگرہ تھی۔ سنجے نے بالی ووڈ میں ایک ڈائرکٹر کی حیثیت سے قدم رکھا اور ’تیرے لیے‘ انکی پہلی فلم تھی، فلم دھوم، دھوم 2، ’میرے یار کی شادی ہے‘ سمیت دیگر کامیاب فلمیں بھی بنائیں جن سے انہیں خوب شہرت ملی۔