فلم ’دی کشمیر فائلس‘ میں پنڈتوں کی حالت کو دکھایا گیا:بھاگوت

   

نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کا کہنا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو آئندہ سال آبائی وطن میں بسنے کا عزم کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی موہن بھاگوت نے کہا کہ انہیں اس طرح سے بسنا چاہئے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی وہاں سے پھر سے اجڑ نہ جائیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فلم ’دی کشمیر فائلس‘ نے نہ صرف نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی حالت کو دکھایا ہے، بلکہ ملک کو بھی ہلا دیا ہے۔ موہن بھاگوت نے نوریہ تہوار کے آخری دن یہ بات کہی ۔موہن بھاگوت نے کشمیری پنڈت برادری کو آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا، ’کچھ لوگ دی کشمیر فائلس کی حمایت میں ہیں، کچھ اسے آدھا سچ کہہ رہے ہیں لیکن اس ملک کے عام آدمی کی رائے ہے کہ دنیا کے سامنے تباہ کن سچ پیش کرکے اس فلم نے نہ صرف بے گھر ہونے والوں کا درد پیش کیا ہے۔ بلکہ ہمیں بھی ہلا دیا‘۔موہن بھاگوت نے کہا کہ کوئی بھی کشمیری پنڈتوں کو جانے کے لئے مجبور نہیں کرسکتا ہے اور اگر کوئی کوشش کرتا ہے، تو اسے انجام بھگتنے ہوں گے۔