فلم دی کیرالا اسٹوری مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست میں فلم ‘‘دی کیرالا اسٹوری’’ کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا۔ چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ اعلان کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے ۔ چوہان نے لکھا ہے ‘‘دہشت گردی کے خوفناک سچائی کو بے نقاب کرنے والی فلم ‘دی کیرالا اسٹوری’ کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کیا جا رہا ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ فلم لو جہاد، تبدیلی مذہب اور دہشت گردی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے ۔ اس کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی ہے ۔ کچھ بیٹیاں کیسے لو جہاد کے جال میں پھنس جاتی ہیں اور پھر کیسے برباد ہو جاتی ہیں، یہ اس فلم میں بتایا گیا ہے ۔ یہ دہشت گردی کے ڈیزائن کو بھی ظاہر کرتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فلم ہمیں آگاہ کرتی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں ہم پہلے ہی مذہب کی تبدیلی کے خلاف قانون بنا چکے ہیں۔ لیکن یہ فلم سب کو آگاہ کرنے کا کام کرتی ہے ۔ یہ فلم لڑکوں، لڑکیوں اور سب کو دیکھنی چاہیے ۔ اسی لیے انہوں نے اس فلم کو ٹیکس فری بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔