فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ مسلمانوں کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش: مولانا سید ارشد مدنی

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’ مبینہ طور پر کیرالہ سے تعلق رکھنے والی تقریباً 32,000 خواتین کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ فلم جان بوجھ کر پوری امت مسلمہ کی شبیہ کو داغدار کرتی ہے۔ متنازع فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر سیاسی کشمکش کے درمیان جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جان بوجھ کر پوری امت مسلمہ کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے اس فلم کو بنایا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے سینیئر نامہ نگار سوربھ شرما کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں مدنی نے کہا کہ جمعیت اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔