جے پور: حکومت راجستھان نے فلم “دی سابرمتی رپورٹ” کی ٹیکس فری ریلیز کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے یہ معلومات سوشل میڈیا پر دیں۔انہوں نے لکھاکہ ہماری حکومت نے راجستھان میں فلم “دی سابرمتی رپورٹ” کو ٹیکس فری بنانے کا بامعنی فیصلہ کیا ہے۔شرما کے مطابق یہ فلم واقعی تاریخ کے اس ہولناک دور کی عکاسی کرتی ہے، جسے کچھ خود غرض عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کو پورا کرنے کے لیے مسخ کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی۔