ممبئی: ممبئی کرائم برانچ کے انسداد ہفتہ وصولی دستہ نے بالی ووڈ فلم ساز و اداکار مہیش منجریکر کو دھمکی دیتے ہوئے 35 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے کے ا لزام میں ایک34 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم اپنے آپ کو گینگسٹر ابو سالم کی گینگ کا آدمی ہونے کا دعوی کیا کرتا تھا۔
جس کے بعد مہیش منجریکر نے دادر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس معاملہ کو کرائم برنچ کے انسداد ہفتہ وصولی کو ٹرانسفر کردیا۔ کرائم برانچ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دو ٹیموں کی تشکیل دی اور اسے ضلع کھیڑ رتنا گیری سے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ فلم ساز و اداکار مہیش منجریکر نے سنجے دت کو لے کر فلم واستو بنائی تھی جو زبردست کامیاب ثابت ہوئی تھی۔ مہیش نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں وانٹیڈ، باڈی گارڈ، ریڈی وغیرہ شامل ہیں۔