ممبئی۔13 مئی (ایجنسیز) : عامر خان کی واپسی کے لیے ماحول تیار ہے۔ ان کی آنے والی فلم ستارے زمین پر20 جون کو ریلیز ہوگی۔ جس کے ٹریلر کا بے صبری سے انتظارکیا جا رہا تھا۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ ٹریلر ہند۔پاک کشیدگی کے درمیان ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب مداحوں کو ایک اچھی خبر ملی ہے۔ فلم کا ٹریلر 13 مئی کو جاری کردیا گیا ہے ۔ لیکن میکرز نے ٹریلر ریلیزکرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ لوگ کب اور کس وقت ٹریلر دیکھ سکتے ہیں یہ سوال صبح سے ہی مداحوں میں زیر گشت تھا ؟ ۔عامر خان پروڈکشن نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو شیئرکی تھی۔ جس میں ان لوگوں کا کٹ آؤٹ ہے جو فلم میں عامر خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم کے ٹریلر کے لیے کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں کی جا رہی اس کا بھی اشارہ دیا تھا۔ بلکہ فلم کا نیا ٹریلر سب ایک ساتھ دیکھ سکے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان کی تارے زمین پر سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں ایک جذباتی کہانی دکھائی گئی تھی۔ کئی سالوں کے بعد دوسرا حصہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اس بار فلم میں بہت ہنسی اور مزہ آئے گا۔ جس کی معلومات عامر خان کافی پہلے دے چکے ہیں۔ فلم میں کوئی جذباتی کہانی نہیں ہے لیکن امید ہے کہ وہ اچھی کمائی کرے گی جو اس کے آنے والے پروجیکٹس کے لیے بہت ضروری ہے۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق فلم کے پہلے حصے نے دنیا بھر سے 98.5 کروڑکمائے تھے اور سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ستارے زمین پرکا ٹریلر منگل کی رات ریلیز کیا گیا ۔ جو کہ زی نیٹ ورک کے چینلز پر دکھایا گیا۔ اس کے بعد فلم کا ٹریلر رات 8 بج کر20 منٹ پر عامر خان پروڈکشن کے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا گیا۔