ممبئی ۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے نوجوان ستارے کارتک آریان اورکیارا اڈوانی ایک بار پھر جوڑی بنانے جا رہے ہیں۔ فلم بھول بھولیا2 کے بعد یہ دونوں فلم ستیہ پریم کی کتھا میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ دونوں نے فلم کا نیا رومانوی پوسٹر شائع کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ فلم کا ٹریلرکب ریلیز ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں فلم ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر کب آئے گا۔کارتک آریان اور کیارا اڈوانی نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے فلم ستیہ پریم کی کتھا کا رومانوی پوسٹر شائع کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے ٹریلرکی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے۔ فلم کے پوسٹر میں کیارا اڈوانی کارتک آرین کے سینے پر لیٹی نظر آرہی ہیں اور دونوں پیار سے ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھ رہے ہیں۔ فلم کا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے کارتک آرین نے لکھا، آج کے تو میری رہن کے بعد۔ ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر کل 11.11 بجے ریلیز ہوگا۔ اس طرح فلم ستیہ پریم کی کتھا کی پہلی جھلک پیر یعنی 5 جون کو ریلیز ہوگی۔ جیسے ہی فلم ستیہ پریم کی کتھا کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ سامنے آئی، شائقین پرجوش ہوگئے اور اس پر ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کے زیادہ تر مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ فلم کا زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔ بتا دیں کہ سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام پہلے ستیانارائن کی کتھا تھا۔ لیکن اس کے عنوان پر تنازعہ کی وجہ سے اس کا نام بدل کر ستیہ پریم کی کتھا رکھ دیا گیا ہے۔ آنے والی فلموں کی بات کریں تو فلم ستیہ پریم کی کتھا کے علاوہ کارتک آرین فلم عاشقی 3، فلم کیپٹن انڈیا میں نظر آئیں گے۔ کارتک آریان آخری بار فلم شہزادہ میں کام کرتے نظر آئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ۔ دوسری جانبکیارا اڈوانی فلم ستیہ پریم کی کتھاکے علاوہ فلم گیم چینجر میں نظر آئیں گی۔ کیارا اڈوانی کو آخری بار فلم گووندا نام میرا میں کام کرتے دیکھا گیا تھا اور اتفاق سے وہ فلم بھی باکس آفس پر ناکام رہی ۔