فلم سکندر میں خطرناک ایکشن ہونے کا اعلان

   

ممبئی ۔ اگلے سال سلمان خان عید کے موقع پرفلم سکندر لے کرآرہے ہیں۔ اس فلم کے لیے سلمان نے سال 2024 میں اپنی ایک بھی فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکندرکو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بے تابی بہت بڑھ گئی ہے۔ سلمان خان نے اس فلم پر اپنی بڑی دائو لگا دی ہے۔ بھائی جان اے آر مروگاداس کے ساتھ سکندر پر دن رات کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کے لیے سلمان جو ایکشن کرنے جا رہے ہیں وہ کسی خونی کھیل سے کم نہیں ہو گا۔ سلمان خان بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ انڈسٹری تک سب سے بڑے ایکشن اسٹار مانے جاتے ہیں۔ سلمان نے بالی ووڈ میں ایکشن فلموں کو جو شکل دی ہے اس کی سب نے حمایت کی ہے۔ سکندرکے ڈائریکٹر بھی کسی قسم کی کمی نہیں چاہتے۔ دریں اثناء سکندرکے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں وسیع پیمانے پر ایکشن مناظر ہوں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا شیڈول حیدرآباد سے ممبئی منتقل ہو رہا ہے اور یہاں سکندر کا بڑا اور خصوصی ٹرین ایکشن کی فلم بندی ہوگی۔ اس ٹرین کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے بوریولی اسٹوڈیو میں ایک سیٹ بنایا گیا ہے۔ اس منظر کا پیمانہ بہت بڑا ہونے والا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ، شدید اور مشکل ایکشن سین ہوگا۔ ایکشن کے ساتھ ساتھ چلتی ٹرین میں خطرناک اسٹنٹس بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سلمان کا کردار ویلن کے گروہ سے لڑتا ہوا نظر آتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار نے ایکشن کوریوگرافر کو اس سین کو خونی اور خطرناک بنانے کے احکامات دیے ہیں۔