ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر کافی سرخیوں میں ہے ۔ اس فلم کی ہدایت کاری اے آر مروگ داس نے کی ہے جبکہ ساجد نڈیاڈوالا نے اسے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم میکرز جوش و خروش کو برقرار رکھنے کے لیے نئے گانے ریلیز کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے فلم سکندر کا پوسٹر اپنے انسٹا ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، میں 30 مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں آپ سبھی سے ملاقات ہوگی۔