ممبئی : 15 اگست ( ایجنسیز) رمیش سپی کی ہدایت میں بنی فلم ’شعلے‘ آج سے ٹھیک 50سال قبل 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی تھی جس نے ابتدائی طور پر کوئی خاص کمال نہیں دکھایا تھا لیکن دو تین ہفتوں کے بعد فلم کو ایسی مقبولیت حاصل ہوئی جو ہندی فلموں کیلئے ایک تاریخ بن گئی ۔فلم میں کام کرنے والے بیشتر اداکارآج اس دنیا میں نہیں جن میں سنجیو کمار ، امجد خان اور، جگدیپ کے نام قابل ذکر ہیں۔