فلم قزاقی کا اصل سرغنہ روی گرفتار سنٹرل کرائم پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 15 نومبر (سیاست نیوز) فلم قزاقی کے سنسنی خیز معاملہ میں ملوث اصل سرغنہ روی کو بالآخر سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس حیدرآباد نے گرفتار کرلیا ہے۔ ’’آئی بوما‘‘ IBOMMA ویب سائیٹ کے سربراہ کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔ 6 سال کے عرصہ میں ہزاروں فلموں کی قزافی کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کو کروڑہا روپئے نقصان کا شکاربنانے والے روی کی پولیس کو شدت سے تلاش جاری تھی۔ فلم ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں مختلف ویب سائیٹس پر فلم کو پیش کرتے ہوئے روی فلم پروڈیوسر کو کروڑہا روپئے کا نقصان پہنچا رہا تھا۔ حیدرآباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جو چند ماہ قبل کی گئی تھی، قزاقی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا تھا اور حیرت انگیز انکشافات منظرعام پر آئے تھے جس میں آئی بوما کے سربراہ روی کی پولیس کو تلاش تھی۔ پولیس کے مطابق روی سال 2019ء سے پیراسی کی گئی ویڈیوز کو اپ لوڈ کررہا تھا۔ تلگو فلم چیمبر آف کامرس کی شکایت پر آئی بوما کے علاوہ دیگر 65 پیراسی دیپ سائٹس کے خلاف مقدمات کو سی سی ایس پولیس نے درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اس قزاقی کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا تھا اور اب تازہ کارروائی میں روی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ع