نیویارک ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اداکار عادل حسین جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ’’لائف آف پی ‘‘ سے کیا تھا ۔ انہوں نے امریکی سائنس فکشن پر مبنی اسٹارٹرک ڈسکوری چیانل کے تیسرے سیشن سے وابستگی اختیار کرلی ہے ۔ وہ اس سیریل میں کام کریں گے ۔ اس سیریل کا پہلا ٹریلر نیویارک کے کامک کان میں پریمیر ہوا ہے ۔ اسٹارٹرک ڈسکوری کا پہلا سیشن ستمبر 2017 ء سے شروع ہوا تھا ۔ سیشن تھری 2020 ء میں شروع ہوگا ۔
