فلم ’’ملنگ‘‘ کی کامیابی آدتیہ کو خوشی

   

ممبئی۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور فلم ملنگ کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔آدتیہ رائے کپور کی فلم ملنگ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس نے باکس آفس پر تقریبا 50 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے ۔ آدتیہ اس فلم میں گرے رول میں نظر آئے ۔فلم کی بڑی اوپننگ سے وہ خوش ہیں۔آدتیہ رائے کپور اس سال ’’لوڈو‘‘اور ’’سڑک 2‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔