فلم ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے ۔

,

   

ممبئی : اجئے دیوگن ، انیل کپور ، رتیش دیشمکھ ، ارشد وارثی ، جاوید جعفری او رمادھوری ڈکشٹ کی فلم ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی ہے ۔ فلم انالسٹ ترن آدرش نے ٹوئیٹر کے ذریعہ اطلاع دی کہ ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ باکس آفس پر تقریبا ۴۰؍ کروڑ روپیہ کی کمائی کی ہے ۔

مذکورہ فلم ہندوستان میں ۳۷۰۰؍ اسکرینس پر ریلیز کی گئی ہے۔ اور عالمی سطح پر ۷۸۶؍ اسکرینس پر ریلیز کی گئی ہے۔ نقادوں میں اس فلم کی کوئی خاص تعریف نہیں کی ہے لیکن شائقین کو بہت پسند آرہی ہے ۔