فلم پشپا نے عوام کو مایوں کردیا

   

حیدرآباد۔الو ارجن اور رشمیکا مندنا کی بہت زیادہ عرصہ سے انتظارکی جانے والی فلم پشپا 17 دسمبر2021 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کو ہندی، تامل، کنڑ، تلگو میں ریلیزکیاگیا ہے۔ فلم کے متعلق شائقین میںکافی جوش و خروش تھا۔ ایڈوانس بکنگ میں بھی یہ جوش دیکھنے میں آیا۔ لوگوں نے فلم کا پہلا شو دیکھا اور سوشل میڈیا پر فلم کے بارے میں اپنا جائزے اوررائے دینا شروع کر دیے ہیں۔ اگر عوام کے جائزوں پر یقین کیا جائے تو فلم مزید بہتر ہوسکتی تھی جس میں الو ارجن کی اداکاری اور ڈی ایس پی کی موسیقی نے دلکشی میں اضافہ کیا ہے۔ حالانکہ فلم کو لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ فلم پسند نہیں آئی اور لوگوں نے اسے پشپا دی رائز کے بجائے پشپا دی فال کہا ہے۔ کچھ لوگ فلم کے طویل ہونے سے ناراض بھی ہیں۔ یہ فلم تقریباً تین گھنٹے طویل ہے اور لوگوں نے کہا ہے کہ ایڈیٹنگ کے وقت اسے مختصرکیا جا سکتا تھا۔ لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فلم کا پہلا ہاف لاجواب ہے اور دوسرے ہاف میں بنانے والوں نے اسے بربادکردیا ہے۔ فلم کا دوسرا ہاف بہت سست اور بورنگ ہے۔فلم پشپا کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم پشپا دی رول کا دوسرا حصہ اگلے سال آئے گا۔