فلم پشپا کے پریمئر شو کے دوران زخمی کمسن کا علاج جاری

   

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں واقع سندھیا تھیٹر میں تلگو فلم پشپا 2 کے پریمئر شو کے موقع پر ہوئی بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی اور اس کا بیٹا سری تیج شدید زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی سری تیج کو شہر کے خانگی دواخانہ میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں سری تیج 4 ڈسمبر سے دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹرس نے سری تیج کا ہیلت بلیٹین جاری کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی لڑکے کا پی آئی سی یو میں علاج جاری ہے اور وہ اب وینٹی لیٹر پر ہے۔ ش