فلم پٹھان کا 25 تاریخ سے خاص تعلق

   


ممبئی۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹیزر شاہ رخ کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر میں زبردست ایکشن مناظر دکھائے گئے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اورجان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا 25 تاریخ سے خاص تعلق ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فلم 25 سے کیا تعلق ہے۔فلمی نقاد ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دلچسپ معلومات شیئر کیں۔ اس معلومات میں انہوں نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا 25 کے ہندسے سے خاص تعلق ہے۔ دراصل فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہی نہیں فلم سے شاہ رخ خان کا پہلا لک 25 جون کو سامنے آیا۔ دیپیکا پڈوکون کی فلم کی پہلی جھلک 25 جولائی کو سامنے آئی تھی۔جان ابراہم کی فلم کی پہلی جھلک 25 اگست کو سامنے آئی۔ شاہ رخ خان کی پہلی جھلک 25 ستمبر کو سامنے آئی تھی۔ تاہم فلم پٹھان کا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر یعنی 2 نومبر کو جاری کیا گیا ہے۔اب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فلم کا ٹریلر 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔شاہ رخ خان کی آنے والی فلمیں کی بات کریں تو فلم پٹھان کے علاوہ شاہ رخ خان ہدایت کار ایٹلی کمار کی فلم جوان اور ہدایت کار راجوکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ فلم جوان جون 2023 کو سینما گھروں میں اور فلم ڈنکی دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان پانچ سال بعد کسی فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر نظر آنے والے ہیں۔ وہ سال 2018 کی فلم زیرو میں کام کرتے نظر آئے تھے۔