فلم پٹھان کیخلاف احتجاج ، اندور میں شاہ رخ کا پتلا نذر آتش

,

   

فلم کے گانے ’’بے شرم رنگ‘‘پر شدید اعتراض، ہیروئن دیپیکا بھی نشانہ

اندور: بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم پٹھان خطرے میں ہے، فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں پٹھان کا ایک گانا بیشرم رنگ ریلیز ہوا ، جس میں دیپیکا پڈوکون بکنی میں نظر آ رہی ہیں۔ اس گانے کے حوالے سے انٹرنیٹ پر کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ اس فلم کے خلاف احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اس گانے پر اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے دیپیکا کی بکنی کے رنگ کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں لوگ شاہ رخ خان کا پتلا جلاتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ وائرل ویڈیو مدھیہ پردیش کے اندورکا ہے۔ کلپ میں مشتعل افراد شاہ رخ خان کا پوسٹر جلا رہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ شاہ رخ کو غدار بھی کہہ رہے ہیں۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ملک میں کئی مقامات پر شاہ رخ خان کیخلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ہندو مہاسبھا نے سب سے پہلے دیپیکا کے زعفرانی مونوکینی روپ پر سوال اٹھایا۔ اس کے بعد لوگوں نے اسے مسئلہ بنایا۔ بالی ووڈ کے کئی ستارے اب شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ پائل روہتگی نے کچھ عرصہ قبل دیپیکا کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہ غلط ہیں، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ رنگ کا ہدف درست نہیں ہے۔ تاہم شاہ رخ خان تقریباً 4 سال بعد سلور اسکرین پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ ان کے مداح اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اس فلم میں سلمان خان ایک مختصر کردار ہے اور انہوں نے اس فلم کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔