فلم پٹھان کے گانے ریلیز کرنے کی تیاری

   


ممبئی۔ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان کی ریلیز کا لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد لوگوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے۔ 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم پٹھان سے متعلق اپ ڈیٹس منظر عام پرآگئی ہیں۔ یہ اپ ڈیٹ فلم کے گانوں اور ٹریلر کے بارے میں ہے۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق پٹھان کے میکرز فلم کے بارے میں کوئی معلومات شائع نہیں کرنا چاہتے تاکہ لوگوں میں تجسس برقرار رہے۔ ساتھ ہی مارکیٹنگ کا کام دسمبر کے مہینے میں شروع ہو جائے گا۔ ٹیم جنوری میں تھیٹرکے ٹریلرکو ریلیز کرنے سے پہلے فلم کا ڈانس نمبر لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، سدھارتھ آنند نے تصدیق کی ہے کہ فلم پٹھان میں دو گانے ہیں اور دونوں بہت اچھے ہیں۔ اس لیے ہم نے فلم کی ریلیز سے قبل لوگوں کو گانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کافی وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دسمبر کا مہینہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے پارٹی اور چھٹیوں کا سیزن ہوتا ہے، اس لیے ہم تھیٹر کے ٹریلر سے پہلے فلم کے گانے ریلیز کریں گے۔شاہ رخ خان کی 5 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے ۔ فلموں کی بات کریں تو شاہ رخ خان نے آخری بار فلم زیرو میں مرکزی اداکار کے طور پر کام کیا تھا۔ یہ فلم سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان پانچ سال بعد بڑے پردے پر مرکزی اداکارکے طور پر نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان سال 2023 میں فلم جوان اور فلم ڈنکی میں کام کرتے نظر آئیں گے۔