ممبئی ۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے صرف 17 دن میں دنیا بھر میں 900 کروڑ کی کمائی کرلی۔فلم کے گانے بے شرم رنگ کی وجہ سے تنازعہ اور بائیکاٹ مہم کا شکار رہنے والی فلم نے صرف ہندوستان میں 558 کروڑ کی کمائی کرکے ناقدین کو چپ کروا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوبل باکس آفس پر پٹھان کی کمائی 900 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، اس حوالے سے یش راج فلمز نے پریس ریلیز بھی جاری کی۔ یش راج فلمز کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے جمعے کو ہندوستان بھر میں5.90 کروڑ کا بزنس کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح پٹھان ہندی سینما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان نامعلوم دہشت گرد گروپ کو ہندوستان پر حملہ کرنے سے روکتے ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیا، آشوتوش رانا سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلم نے ہندوستان میں 558.40 کروڑ جبکہ بیرون ملک 342.60 کروڑ یعنی مجموعی طور پر901 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور سب کی نظریں 1000 کروڑ کے ہندسے پر مرکوز ہے۔
سیف ، سوہا اور کرینہ کی شرمیلا ٹائیگور کے ساتھ تصویر
ممبئی، 12 فروری ۔ اداکارہ سوہا علی خان، جو اگلی فلم چھوری 2 میں نظر آئیں گی، انہوں نے ایک خاندانی تصویر شیئر کی جس میں کرینہ کپور خان، سیف علی خان، شرمیلا ٹیگور اور بچوں ابراہیم، تیمور، جیہ اور عنایہ شامل ہیں۔تاہم تصویر میں سیف کی بہن صبا اور بیٹی سارہ علی خان غائب ہیں۔ تصویر میں خاندان کھانے کی میز پر بیٹھا پوز دیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ کرینہ بلیک ٹاپ اور سفید پینٹ میں نظرآرہی ہیں، سیف سفید کرتہ پہنے ہوئے ڈیپر نظرآرہے ہیں، سوہا سرخ رنگ کے ٹاپ میں ہیں اور ابراہیم نے سرخ ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ جہانگیر کرینہ کی گود میں ہیں اور تیمور شرمیلا کے قریب ہیں۔
