فلم ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم این محمودکی فلم

   

ٹائٹل کا رکن پارلیمنٹ کے ہاتھوں افتتاح
ورنگل۔18؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )انڈین فلمس میکرز اور آر کے بلاک بسٹر کے بیانر تلے تیار کی جانے والی نئے فلم کے عنوان کا آج باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔اس شاندار فلم کا پر اثر اور دلکش عنوان ’ظلم ‘ رکھا گیا ہے۔اس ضمن میں رکن پارلیمنٹ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویا کے ہاتھوں ہنمکنڈہ میں ٹائٹل ریلیز کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر فلم کی کہانی تحریر کرنے والے اور معروف ہدایت کار اکٹر ایم این محمود کے علاوہ فلم میں کرنے والے دیگر لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر ایم پی ڈاکٹر کاویا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیکی ،انصاف اور محنت کے راستے پر چلنے والا ہر انسان بالآخر کامیابی حاصل کرتا ہے۔انہوںنے اس بات کی امید ظاہر کی کہ بہترین کہانی اور مضبوط مواد کے ساتھ تیار ہونے والی آر کے بلاک بسٹر کی یہ فلم ناظرین کو ضرور متاثر کریگی اور باکس آفیس پر کامیابی کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم کریگی۔اس موقع پر فلم اسکرپٹ و ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم این محمود نے بتایا کہ فلم میں نئے اور تجربہ کار فنکاروں کو یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔فلم میں پانچ نغمے ،یادگار مکالمے اور منفرد کہانی شامل کی گئی ہے جو شائقین فلم کو بھر پورتفریح فراہم کریگی۔فلم سے وابستہ فنکاروں ،تکنکی ماہرین ،رائٹر ،ڈائرکٹر ،اور پروڈکشن ٹیم نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فلم عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کریگی۔فلم کا آخری شیدول جنوری کے ماہ کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔