فلم ڈائریکٹر علی اکبر مرتد ہوگئے

   

کوزی کوڈ۔ معروف فلم ڈائریکٹر اور اسلام کے کٹر ناقد علی اکبر نے اسلام چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ علی اکبر نے ہفتہ کے روز ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اسلام چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی منفی خبروں سے افسردہ ہیں اور انہوں نے احتجاجاً یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ کچھ لوگ جنرل راوت کی موت کی خبر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اسماعیلی نشان لگا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ۔ علی اکبر نے کہا کہ میں آج سے مسلمان نہیں رہا۔ میں ہندوستان کا ہوں”۔