ممبئی، یکم دسمبر (یو این آئی) اداکار آدیوی سیش نے اپنی آنے والی فلم ڈکیت کو ہندی میں ڈب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آدیوی سیش نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی فلم ڈکیت کو ہندی میں ڈب نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کی شوٹنگ شروع سے ہی تلگو اور ہندی میں الگ الگ کی گئی ہے ۔ ڈکیت ادیوی کے کیریئر کے سب سے بڑے اور مقبول ایکشن ڈراموں میں سے ایک ہے ۔ اسے ایک زبان سے دوسری زبان میں ڈب کرنے کے بجائے دونوں زبانوں میں دوبارہ بنایا جا رہا ہے ۔ آدیوی شیش نے کہاکہ میرے لیے زبان صرف بولنے کا ایک طریقہ نہیں ہے ، بلکہ ایک جذبات ہے ۔ جب کسی کہانی کو ڈب کیا جاتا ہے تو اس کا مستند احساس کسی نہ کسی طرح کم ہو جاتا ہے ۔