کانپور: چونکا دینے والے ایک واقعہ میں 8 سالہ تیسری جماعت کا طالب علم مشہور بالی ووڈ فلم ’کریش‘ کی جرات مندانہ نقل کرنے کی کوشش کی اور اسکول کے اوقات میں پہلی منزل کی ریلنگ سے چھلانگ لگا دی۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے کانپور کے ڈاکٹر وریندر سوروپ ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا۔ بابو پوروا محلے کی انیل کالونی سے تعلق رکھنے والا طالب علم اور ایک ڈرگ مینوفیکچرر کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوا، اسے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ یہ واقعہ اسکول کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق نوجوان طالب علم نے فلم کریش میں ریتک روشن نے کردار میں کیے اسٹنٹس کی نقل کرنے کی کوشش کی۔ اونچائیوں سے چھلانگ لگانے کے بعد اپنے پیروں پر بحفاظت اترنے کی سوپر ہیروکی صلاحیت سے حوصلہ پاتے ہوئے، طالب علم نے ایسا ہی کارنامہ انجام دینے کا منصوبہ بنایا۔ وہ پانی لینے کے بہانے اپنے کلاس روم سے نکلا، مبینہ طور پر اس کے متجسس ہم جماعتوں کے ایک گروپ کے ساتھ پہلی منزل کی ریلنگ پر پہنچ کر زمین سے تقریباً 15 فٹ اوپر، طالب علم نے دلیری سے خطرناک چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ نوجوان لڑکے کو لینڈنگ کے وقت اس کی ناک، ٹانگوں اور ہاتھوں پر شدید زخم آئے۔ دوسرے طلباء فوراً اپنی کلاس رومس میں واپس آگئے۔ زخمی طالب علم نے بعد میں اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ کریش کو ایک سوپر ہیرو کے طور پر پسند کرتا ہے اور ان کی طرح ہیروک اسٹنٹ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔پرنسپل نندیتا مالی نے کہا کہ اگرچہ ان کے کچھ ہم جماعت موجود تھے لیکن انہوں نے انہیں اسٹنٹ کرنے پر مجبور نہیں کیا۔لڑکے کو متعدد فریکچر کے ساتھ دواخانہ میں داخل کرایا گیا ہے۔
