سوشیل میڈیا پر عوام کی جانب سے اظہار ناراضگی
حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) متنازعہ فلم ’ دی کیرالا اسٹوری‘ کے خلاف سوشیل میڈیا پر عوامی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے پروڈیوسرس نے یو ٹیوب پر جاری تازہ ٹریلر میں فلم کا مواد تبدیل کردیا ہے۔ پہلے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیرالا میں 32 ہزار ہندو اور عیسائی لڑکیوں کو تبدیلی مذہب کے بعد برین واش کرتے ہوئے داعش میں شامل کیا گیا۔ تازہ ٹریلر میں یہ تعداد گھٹ کر صرف 3 ہوچکی ہے۔ ٹریلر میں بتایا گیا کہ تین خواتین کی ذہن سازی کے بعد تبدیلی مذہب کیا گیا اور انہیں ہندوستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردانہ مشن پر بھیجا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کے جاری کئے جانے کے بعد سوشیل میڈیا پر سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف منسٹر کیرالا پی وجین اور کیرالا میں برسراقتدار بائیں بازو اور یو ڈی ایف محاذ نے فلم کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا۔ ٹریلر میں کہانی کو تبدیل کرنے کے بعد پروڈیوسرس کو امید ہے کہ 5 مئی سے عوام کی تائید حاصل ہوگی۔ سوشیل میڈیا پر عوام نے اس فلم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے سنگھ پریوار کا پروپگنڈہ قرار دیا ہے۔ر