فلم کی شوٹنگ میں پہلی بار وندے بھارت ایکسپریس کااستعمال

   

ممبئی: ویسٹرن ریلوے پر پہلی بار فلم کی شوٹنگ میں وندے بھارت ایکسپریس کااستعمال کیا گیا ہے ۔وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو آج صبح ویسٹرن ریلوے کے ممبئی سنٹرل پر پہلی بار فلم کی شوٹنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق تین بار نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ شوجیت سرکار اپنے نئے پراجکٹکی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ونیت ابھیشیک نے کہاکہ ریلوے نے فلم کی شوٹنگ کے لیے منظوری کے عمل کو ہموار کیا ہے اور ہم ایسی تمام تجاویز کے ساتھ سرگرم ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک کھڑکی سسٹم کے تحت ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ایجنسیاں براہ راست ریلوے سے رجوع کریں اور فوری فیصلہ سازی اور منظوری کے عمل کو یقینی بنائیں۔امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی منظور ی دی جائے گی۔