گریٹر نوئیڈا: پاکستانی خاتون سیما حیدر اور سچن میناکو مالی بحران کا سامنا کرنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد اب اس جوڑے کو ایک کے بعد ایک ملازمت کی پیش کش کی جارہی ہے ۔اس جوڑے کو پہلے فلم پروڈیوسر امیت جانی کی جانب سے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی اور اب سیما اور سچن کو گجرات سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں ایک تاجر نے انہیں6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہیں فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جوڑاکسی بھی وقت آکر ملازمت میں شامل ہوسکتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جوڑے کو ربوپورہ پوسٹ آفس سے ایک لفافہ ملا۔ لفافے پر گجرات کا پتہ لکھا ہوا تھا۔ آفر لیٹر پر مشتمل اس لفافے کو جوڑے نے منگل کو پولیس کی موجودگی میں کھولا۔آفر لیٹر میں گجرات کے ایک تاجر نے سیما اور سچن دونوں کو 50,000 روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی پیشکش کی ہے۔