حیدرآباد ۔ فلم آر آر آر کی کامیابی کے بعد دیورا جونیئر این ٹی آر کی اگلی فلم ہے۔ اس فلم کے بارے میں کافی عرصے سے خبریں منظرعام پر آتی رہی ہیں ۔ کوراتلا شیوا اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ ایک سال کے اندر مکمل کی۔ فلم میں بہت شاندار وی ایف ایکس نظر آرہے ہیں۔ اب ایک رپورٹ سامنے آئی جس میں ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر اداکاروں کو دوسرے پراجیکٹس سے وقت نہیں ملا تو دوسرے حصے کی شوٹنگ میں تاخیر ہو جائے گی۔ حال ہی میں کوراتلا شیوا نے کہا تھا کہ دیورا پارٹ 2 کی دو قسطیں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔ ایک ہی سیٹ پر جن حصوں کی شوٹنگ ہونی تھی وہ ٹیم کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور پہلے حصے کے تجربے سے وہ 6۔8 ماہ میں دوسری قسط کی شوٹنگ مکمل کرسکتے ہیں۔ فلم کی ریلیز کے بعد وہ جونیئر این ٹی آرکے ساتھ بیٹھیں گے اور سیکوئل کی شوٹنگ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کریں گے لیکن جس طرح سے ڈائریکٹر نے معلومات دی ہیں، اسے دیکھ کر صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔