فلم ’3 ایڈیئٹس‘ کے مثبت پیغام کو اپنائیں طلبا:گورنر ڈیکا

   

رائے پور، 04 جولائی (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے گورنر رمن ڈیکا نے ‘3 ایڈیئٹس’ فلم کی مثال دیتے ہوئے طلبا کو فلم کے مثبت پیغام کو اپنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ مسٹر ڈیکا جمعہ کو مہاسمند ضلع کے بلاک پتھوڑا کے تحت گاؤں گوڈبہال کے سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول پہنچے ۔ یہاں وہ استاد کے کردار میں نظر آئے اور نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ سے دوستانہ بات چیت کی۔ انہوں نے طلبہ کو نظم و ضبط، وقت کے انتظام اور محنت کی اہمیت سمجھاتے ہوئے زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ترغیب دی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے ‘3 ایڈیئٹس’ فلم کی مثال دیتے ہوئے طلبہ کو فلم کے مثبت پیغام کو اپنانے کا مشورہ دیا۔