ممبئی۔ اداکارہ ومیکا گبی جو آنے والی فلم 83 میں کرکٹر مدن لال کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کے قابل ہوں گی اور اس تاریخی لمحے کو ہندوستانی لوگوں کے سامنے پیش کروں گی۔ فلم شائقین کی امیدوں کو پورا کرنا ایک اعزاز اور ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ اس ابھرتی ادکارہ نے مزید کہا کہ کرکٹ اور فلمیں ایسی چیزیں ہیں جو قوم کو ایک ساتھ لاتی ہیں، اور یہاں ایک ایسی فلم ہے جو دونوں کو ممکنہ طور پر سب سے بڑے طریقے سے آپس میں جوڑتی ہیں۔اسی فلم کا حصہ ہونا اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے۔یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے جسے اس ایونٹ اور عمومی طور پر گیم سے جڑے جذباتی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلات پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے،لیکن ہم ٹیم 83 اپنی پوری کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور امید ہے کہ کپل دیو کی طرح ہم اس فلم کو بھی کامیاب کرنے میں اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے اور فلم کی کامیاب کا چھکا ضرور ماریں گے۔فلم 83 کپل دیو کی قیادت میں 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے والی مہم پر روشنی ڈالتی ہے۔اس فلم میں رنویر سنگھ نے کپل دیو کا کردار نبھایا ہے۔ اداکار اور گلوکار ہارڈی سندھو کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مدن لال کا کردار ادا کریں گے۔ فلم جمعرات کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہورہیہے۔