فلم RRR کی ریلیز کے خلاف درخواست عدالت میں مسترد

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے فلم RRR کی ریلیز کے خلاف دائر کی گئی مفاد عامہ کی درخواست کو آج مسترد کردیا۔ چیف جسٹس ستیش چندرا شرما اور جسٹس ابھینند کمار شاولی پر مشتمل ہائی کورٹ کی بنچ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عظیم شخصیات جیسے الوری سیتاراما راجو اور کومرم بھیم کے وقار کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ درخواست گزار نے الوری سیتا راما راجو اور کومرم بھیم کے کردار سے متعلق عدالت سے شکایت کی تھی۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ الوری سیتا راما راجو کو پولیس کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ بنچ نے کہا کہ عدالت سے رجوع ہونے سے قبل سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکٹ کو چیلنج کرنا چاہئے۔