فلوریڈا حملہ :سعودی عرب کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

   

ریاض، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان السعود نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کرکے فلوریڈامیں واقع بحریہ اڈے پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش کی ہے ۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پرنس سلمان نے اتوار کو اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی لوگوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ اس واقعہ کو سن کر غمزدہ اور حیران ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے ایک سپاہی نے گزشتہ جمعہ کو پلورڈمیں واقع پنساکول بحریہ اڈے پر فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کا قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ میں 8 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔ اس کے بعد اس نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ اس واقعہ کو دہشت گردانہ حملہ مان کر تحقیقات کر رہی ہے۔