فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ7افراد ہلاک

,

   

فلوریڈا،4جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ، حادثہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً ہاسپٹل منتقل کیا جہاں مزید 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ فلوریڈا ہائی وے حکام کے مطابق 2 ٹریلر اور 2 مسافر گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جب کہ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔فلوریڈا ہائی وے پٹرول پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اِس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور مہلوکین کی شناخت بھی کی جارہی ہے۔

برازیل میں سڑک حادثہ، 6 ہلاک
ریو ڈی جنیرو، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی شمالی ریاست باہیہ کے شہرسیبرا میں جمعرات کو سڑک حادثہ میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے ۔ وفاقی ہائی وے پولیس نے بتایا کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے جمعرات کی صبح سیبرا کی جانب جانے والی سڑک پر ایک بس اور دو گاڑیوں کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے ۔