فلوریڈا میں فلسطین کے حامی طلبہ گروپ پر پابندی لگا دی

   

واشنگٹن : امریکی گورنر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے فلوریڈا کے یونیورسٹی سسٹم نے کالجوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حامی طلبہ تنظیم کو بند کر دیں۔ فیصلے کے بعد فلوریڈا گروپ کو کالعدم قرار دینے والی پہلی امریکی ریاست ہے جب کہ گروپ کی قومی قیادت حماس کے اسرائیل پر حملے کی حامی ہے۔ فلوریڈا کی اسٹیٹ یونیورسٹی سسٹم نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فار جسٹس ان فلسطین کے چیپٹرز دہشت گردوں کو خطرناک حمایت فراہم کرتے ہیں، انہیں ریپبلکن کی زیر قیادت کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ختم کرنا پڑا۔

کینیڈا، اسرائیل۔حماس تنازعہ میں انسانی بنیادوں پر وقفے کی حمایت کرتا ہے: ٹروڈو
ٹورنٹو : وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اسرائیل۔حماس جنگ میں انسانی بنیادوں پر تؤقف کے خیال کی حمایت کرتا ہے تاکہ غزہ میں فلسطینی شہریوں تک امداد پہنچ سکے۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ”انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کی ضرورت کے بارے میں اب بہت زیادہ گفتگو ہو رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کینیڈا اس کی حمایت کرتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اوٹاوا کی ترجیح معصوم شہریوں کی حفاظت اور یرغمالیوں کی رہائی تھی۔