فلوریڈا میں ٹرین،گاڑی میں ٹکر ، تین افراد کی موت

   

واشنگٹن، 24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں فلوریڈا کے جوپٹر میں ہفتہ کو ایک گاڑی کی ٹرین سے ہونے والی ٹکر میں تین افراد کی موت ہوگئی۔نیشنل ریلوے روڈ پسنجر کارپوریشن (ایمٹریک) کی ترجمان کرسٹینا لیڈز کے مطابق اس حادثہ میں دو خواتین اور ایک بچے کی موت ہوئی ہے ۔حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ ٹرین میں کل 200 افراد سوار تھے ۔ ٹرین میامی سے نیویارک جا رہی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق کوربریٹ کے جنگلوں کے پاس ہونے والے اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ ٹکر کے بعد گاڑی ٹرین کے ساتھ ایک میل تک گھسٹتی رہی۔