تالاہاسی ۔ امریکی ریاست فلوریڈا ریاست کے میامی بیچ کے قریب واقع کثیر منزلہ عمارت زمیںبوس ہو گئی۔ عمارت میں روس، اسرائیل اور ارجنٹائن کے شہریوں کے علاوہ پیراگوئے کی خاتون اول کی بہن بھی موجود تھی۔ حادثے میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اوشن فرنٹ نامی 12منزلہ عمارت کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حادثے کے وقت عمارت میں کتنے افراد موجود تھے۔ میامی پولیس کے چیف فریڈی رامیریز نے بتایا کہ 35 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے ،جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ لاپتاہونے والوں میں 4 ممالک کے 22شہری لاپتاہیں۔ ان میں سے 9ارجنٹائن، 6پیراگوئے ، 4وینزویلا کے اور 3یوروگوئے سے تعلق رکھتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں عمارت کا ایک حصہ پوری طرح منہدم ہو گیا ہے۔ میامی کے گورنر راب ڈی سینٹس نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ ادھر صدر جو بائیڈن نے حادثے کے لیے ہنگامی امداد کو منظوری دیتے ہوئے فلوریڈا ریاست کے لیے وفاقی مالی امداد کا اعلان کیاہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا ایغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہائی وے پر بنے پیدل چلنے والوں کے پل کے گرنے سے 5افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ایک ٹرک کے پل سے ٹکرانے کے باعث پیش اییا ، جس کے نتیجے میں پل بری طرح ہل کر اکھڑ گیا۔ اس حادثے میں 5افراد زخمی ہوئے , جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک کے علاوہ اس حادثے میں کئی دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایگ بجھانے والے محکمے کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا شاہراہ 295پر پیشاینے والے حادثے میں شہریوں کا بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیںتھا۔ زخمی ہونے والے پانچوں افراد گاڑیوں میں سوار تھے۔ واضح رہے کہ گرنے والا پل شہر کے کینل ورتھ ایوینیو اور پوک سٹریٹ پر واقع تھا۔ شہری پولیس اور دیگر محکمے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
