فلوریڈا کے بینک میں فائرنگ، پانچ ہلاک

   

واشنگٹن، 24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے فلوریڈا ریاست کے سیبرنگ میں ایک بندوق بردار نے بینک میں اندھادھند فائرنگ کی جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔سیبرنگ پولیس کے سربراہ کارل ھوگلنڈ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا،’’جائے وقوعہ کے جائزہ کے بعد ہمیں یہ جان کر افسوس ہوا کہ اس فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔بینک میں لوگوں کا بے رحمانہ قتل کر دیا گیا‘‘۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں یہ ابھی تک واضح نہیں ہے ۔ پولیس کے بینک کا محاصرہ کرنے کے بعد، مشتبہ حملہ آور نے خودسپردگی کردی جس کی شناخت 2 سالہ جیفین جیور کی حیثیت کی گئی ہے ۔