فلوریڈا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتہ

   

نیویارک : امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فورٹ پیئرس انلیٹ سے تقریباً 72 کلومیٹر مشرق میں الٹ جانے والی کشتی پر سوار ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بچائے گئے شخص نے بتایا کہ کشتی میں 39 افراد سوار تھے جبکہ کشتی موسم کی خرابی کے باعث الٹ گئی اور کسی کے پاس لائف جیکٹ نہیں تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی شام جزائر بہاماس سے روانہ ہونے والی اس کشتی کا انسانی اسمگلنگ سے کوئی تعلق ہے۔ اس کشتی پر سوار 39 افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔