فلوریڈا ہائی وے پر طیارہ چلتی کار پر جاگرا

   

واشنگٹن : 10ڈسمبر ( ایجنسیز ) فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارہ نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھی۔