عمان۔12اکتوبر( ایجنسیز ) فریڈم فلوٹیلا کے 45 ارکان اسرائیل کی قید سے رہاہو کراردن پہنچ گئے ہیں۔اردن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہاگیاہے کے تمام45ارکان بحفاظت وطن پہنچے ہیں۔یادرہے کہ اسرائیلی بحریہ نے 9 کشتیوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا کے قافلے کے ارکان کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا تھا۔
اسرائیل نے فلوٹیلا کے
5 اسپینی کارکنوں کو رہا کر دیا
غزہ، 12 اکتوبر (یواین آئی) اسپین کی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان اور فلسطینی حامی کارکنان کو لے جانے والی فلوٹیلا پر سوار باقی ماندہ پانچ ہسپانوی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا ہے ۔ یہ کارروائی اس واقعہ کے بعد ہوئی جب اسرائیلی بحریہ نے اس ماہ دو جہازوں کو روک کر متعدد ممالک کے درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا، جن میں سویڈن کی موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ رہا ہونے والے تمام ہسپانوی کارکنان وطن واپسی کے سفر پر ہیں جبکہ اسرائیل میں اب کوئی بھی ہسپانوی شہری زیرِ حراست نہیں ہے ۔اسرائیل نے انہیں حالیہ دنوں میں رہا کر دیا ہے۔
اور ہسپانوی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے : “بحری قافلے کے آخری پانچ ارکان اب سپین جا رہے ہیں۔” ان میں پہلے بحری قافلے کے ایک رکن بھی ہیں جنہیں مبینہ طور پر ایک اسرائیلی جیل افسر کو کاٹنے کے بعد رہائی کے پہلے مرحلے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ وزارت کے ذرائع نے مزید کہا، “اسرائیل میں زیرِ حراست بحری فلوٹیلا سے مزید کوئی ہسپانوی اب وہاں نہیں ہے ۔” گذشتہ ہفتے کے دوران فلوٹیلا کے تقریباً 50 دیگر ہسپانوی ارکان وطن واپس آ گئے تھے ۔ کارکنان نے اسرائیل میں اپنی حراست کے دوران بدسلوکی کی شکایت کی تھی۔ اسرائیلی حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔