فلپائن:سمندری طوفان،ہلاکتو ں کی تعداد90 سے زائد

   

منیلا : فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان سے 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق، تباہ شدہ جزیروں تک پینے کے پانی اور خوراک پہنچانے کی کوششیں تیز تر کر دی گئی ہیں۔سمندری طوفان رائے نے جزیرہ نما اس ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔خیراتی اداروں نے بین الاقوامی برادری سے عطیات کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ فلپائن میں سالانہ تقریباً بیس بڑے سمندری طوفان آتے ہیں۔