منیلا ۔ 8 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن نے اپنے شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت دی ہے جہاں امریکی ٹھکانوں پر ایران نے کل میزائیل حملہ کیا ہے ۔ فلپائن کے محکمہ خارجی امور کے ترجمان نے کہا کہ لازمی تخلیہ کیلئے سارے عراق میں چوکسی چوتھی سطح پر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عراق میں 1600 فلپائن کام کر رہے ہیں۔