فلپائنی صدر کے خلاف عالمی عدالتی کارروائی ممکن

   

منیلا : منشیات فروشوں کے خلاف پرتشدد ریاستی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کو بین الاقوامی عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی عدالت کی چیف پراسیکیوٹر کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ان کے مطابق ڈویٹرٹے کی حکومت میں ہزار مشتبہ ڈرگ ڈیلرز کو بلا کسی قانونی کارروائی کے ہلاک کیا جا چکا ہے، جو انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں تصور کیا جا سکتا ہے۔