فلپائنی فوجیوں نے مشتبہ باغی رہنما کو مارگرایا

   

منیلا : فلپائن کے مشرقی سمر صوبے میں فوجیوں اور نیو پیپلز آرمی کے درمیان جھڑپ میں فوجیوں نے باغی لیڈر کو ہلاک کر دیا۔ فوجی ترجمان نے یہ اطلاع دی۔جھڑپ میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے ۔ فوج کے 8ویں انفنٹری ڈویژن کے عوامی امور کے سربراہ جیفرسن ماریانو نے کہا کہ بورونگان قصبے کے مضافات میں ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 11 بجے کے قریب فوجیوں اور تقریباً 15 نیو پیپلز آرمی (این پی اے ) عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ماریانو نے کہا کہ گاؤں والوں کی طرف سے باغیوں کی موجودگی کے بارے میں شکایات موصول ہونے کے بعد فوجیوں نے علاقے پر دھاوا بول دیا۔ مبینہ طور پر باغی 20 منٹ کی جھڑپ کے بعد فرار ہو گئے ۔این پی اے کے باغی 1969 سے حکومت سے لڑ رہے ہیں۔ وہ دیہی علاقوں پر اپنے حملے مرکوز رکھتے ہیں اور فوج کے ساتھ جھڑپ کرتے ہیں۔